حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں سے عوام مایوس ہیں،عنقریب بڑاسیاسی اتحاد بنے گا،ڈاکٹر محمدامجد

استحصالی سیاست سے نجات کیلئے بڑے سیاسی اتحاد کی ضرورت واہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا،موروثی سیاست اورکرپشن سے نجات کیلئے تیسری سیاسی قوت کی قیادت پرویز مشرف کریں گے، 2018ء کے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل بھرپوراندازسے شریک ہوگی اورچاروں صوبوں سے ہمارے نامزدامیدواربڑی تعدادمیںکامیاب ہوں گے اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد چودھری کا افطارڈنر سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں سے عوام مایوس ہیں۔استحصالی سیاست سے نجات کیلئے ایک بڑے سیاسی اتحاد کی ضرورت واہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ پاکستان میںعنقریب ایک بڑااورموثرسیاسی اتحاد بنے گا۔

موروثی سیاست اورکرپشن سے نجات کیلئے تیسری سیاسی قوت کی قیادت پرویز مشرف کریں گے ۔ 2018ء کے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل بھرپوراندازسے شریک ہوگی اورچاروں صوبوں سے ہمارے نامزدامیدواربڑی تعدادمیںکامیاب ہوں گے۔ وہ اے پی ایم ایل برطانیہ کے زیراہتمام گرینڈافطارڈنر سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے ۔افطارڈنر میں صدراے پی ایم ایل اوورسیز کونسل افضال صدیقی ،صدربرطانیہ چودھری تبریزعورہ ،چیف کوآرڈی نیٹربرطانیہ سعیداحمدبھٹی ،سیکرٹری اطلاعات برطانیہ سیّدشان عباس عابدی،پریس سیکرٹری سیّدمحسن نقوی،نائب صدرنایاب زیدی ،چیف آرگنائزر وومن ونگ برطانیہ نجمہ شاہین ، جنرل سیکرٹری وومن ونگ دردانہ قریشی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وومن ونگ پروین دستگیر ،عمانویل رائے ،اورنگزیب اعوان ،فاطمی صاحب،وقاص مرزا،رفیق گوندل ،آصف پرویزاورچودھری وسیم حسین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمدامجد چودھری نے مزید کہا کہ حکومت کی اشتہاری مہم سے پاکستان کے باشعورلوگ گمراہ نہیں ہوں گے ۔محب وطن جمہوری قوتوں کے درمیان پرویز مشرف سے بہترکوئی پل کاکردارادانہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ زیرک اورنڈر سیاسی قیادت کاخلاء پرکرنے کیلئے اووسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطن بھی پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پرویز مشرف کے دوراقتدارمیں ان کاتعمیراتی وترقیاتی کام بولتا تھا جبکہ آج حکمرانوں اوران کے حامیوں کاخالی زبانیں چلتی ہیں۔ ۔افطارڈنر کے اختتام پر مادر وطن پاکستان کی سا لمیت ،پاکستانیوں کی فلاح وبہبود جبکہ پاکستان کے معمارومحافظ پرویز مشرف کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی ۔