رائو تحسین برطرفی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

سیکرٹری اطلاعات، داخلہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری

جمعرات 22 جون 2017 17:58

رائو تحسین برطرفی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) نیوز لیکس کے معاملے میں عہدے سے برطرف کئے گئے پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین کی درخواست پراسلام آبادہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق پی آئی او را تحسین کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔

جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیئے کہ جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی۔را ئوتحسین اس میں موجود ہی نہ تھے خبر لیک ہونے کے معاملے پرسنجیدہ الزامات لگا کر کارروائی کی گئی۔جس انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی اس کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے سابق پی آئی او راو تحسین کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ را ئوتحسین نے اپنے درخواست میں کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ دکھائے بغیر عہدے سے ہٹا کر انضباطی کارروائی کا آغازکیا گیا۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا حق ہے عدالت رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :