رن آوٹ کا سبب بننے پر فخر زمان نے اظہر سے معافی مانگ لی

جمعرات 22 جون 2017 17:46

رن آوٹ کا سبب بننے پر فخر زمان نے اظہر سے معافی مانگ لی
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء)بھارت کیخلاف سینچری بنانے والے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی فخر زمان نے کہاہے کہ میں نے پچ پر اظہر بھائی کی رن لینے کی آواز نہیں سنی اور وہ آوٹ ہو گئے جس پر میں نے اس سے معذرت بھی کی ۔

(جاری ہے)

فخر زمان کا کہناتھا کہ سٹیڈیم میں شور بہت زیادہ تھا میں نے اظہر بھائی کی رن کی آواز نہیں سنی جس کے باعث میں کریز میں ہی رہ گیا اور وہ رن آوٹ ہو گئے ،میں نے میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں ان سے معافی بھی مانگی تو انہوں نے کہا کہ میچ ہم جیت گئے ہیں ،تمہاری سینچری بھی ہو گئی ،ٹرافی بھی آگئی ،اب سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں۔