عوام کو رمضان میں رعائتی نرخوں پر میعاری آٹا کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

جمعرات 22 جون 2017 17:06

عوام کو رمضان میں رعائتی نرخوں پر میعاری آٹا کی فراہمی یقینی بنائی ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک محمد زمان نے کہا ہے کہ عوام کو رمضان المبارک میں رعائتی نرخوں پر میعاری آٹا کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی 28فلور ملز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اور 6تحصیلوں میں 20ہزار ٹن گندم کا کوٹہ مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہی انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 10فلور ملوں کو 8لاکھ 25ہزار روپے جرمانے کی رقم ادا کرنی پڑی کیونکہ آٹا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری جو کہ جوہرآباد میں ہے انہوں نے اس آٹے کو غیر میعاری قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ ضلع کی 4ملوں جن میں مدینہ فلور مل، الہی فلور مل ، بلال فلور مل اور دریا فلور مل کو سیل کر دیا گیا ہے، ملک محمد زمان نے بتایا کہ 6تحصیلوں میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں روزانہ 2ہزار دس کلو وزنی بیگ فراہم کیے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کیے جانے والے آٹے کا وزن 10ہزار 80کلو ہے ملک محمد زمان نے کہا کہ ہر تحصیل میں سیل کیے جانے والے 2ہزار بیگ میں سے تا حال آٹے کے غیر میعاری ہونے اور کم وزن ہونے کی کوئی شکایت نہ تو ڈی سی آفس میںتحریر ی طور پر آئی اور نہ ہی خریدار نے آٹے کو غیر میعاری قرار دیا تحصیل کے 6رمضان بازاروں میں کھڑے کیے جانے والے آٹے کے ٹرک کی سیل 90فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے ۔