دوبیرن تا نارہ روڈاور ٹی ایس ٹی کا کام شروع ہو گیا ہے،انجینئر خالد ستی

جمعرات 22 جون 2017 17:05

دوبیرن تا نارہ روڈاور ٹی ایس ٹی کا کام شروع ہو گیا ہے،انجینئر خالد ستی
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) دوبیرن تا نارہ روڈ کی تعمیر ٹی ایس ٹی کا کام قائم چوک اور ڈھوک سنگوٹ چوک سے شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوبیرن تا نارہ روڈ جس کی لمبائی پندرہ کلو میٹر اور چوڑائی بارہ فٹ ہے۔ پہلے مرحلے میں تخمینہ لاگت پندرہ کروڑ ہے مزید سڑک کے شولڈر کنکریٹ کیلئے چھ کروڑ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جو امید ہے کہ اگلے مالی بجٹ میں حکومت پنجاب منطوری دے دے گی۔

محکمہ پی ٹی سی ایل کے عدم تعاون کی وجہ سے چند جگہوں سے سڑک کو گریڈ ڈاؤن نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائی وے راولپنڈی انجینئر خالد ستی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے تعاون سے تمام شکایات کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس روڈ کا کام کنٹریکٹر ہائی وے کنسٹرکشن کمپنی فیصل آباد نے شروع کر رکھا ہے۔ انجینئر عبدالباسط کاٹھیکا نسپاک کی زیرِ نگرانی میں قائم چوک اور ڈھوک سنگوٹ چوک سے ٹی ایس ٹی ترکول کا کام شروع ہو گیا ہے۔ کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ سارا کام معیار کے مطابق ہو گا۔ امید ہے کہ اس مرکزی سڑک کو مضبوط اور معیاری بنایا جائے گا۔ نیز محکمہ پی ٹی سی ایل کے عدم تعاون پر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔