پوراگردشی قرضہ ایماندار صارفین سے وصول کرنے کا منصوبہ زیادتی ہے،احتجاج ہو گا، شاہد رشید بٹ
نیپرا کو غیر فعال بنا کر وزارت کو من مانی کی اجازت دے دی گئی ہے،پاور سیکٹر میں بد انتظامی کے ذمہ دار عوام نہیں تو سزا کیوں دی جا رہی ہے، سرپرست اسلام آباد چیمبر
جمعرات 22 جون 2017 17:05
(جاری ہے)
حکومت کو بجلی کے بلوں میں کوئی بھی سرچارج اور فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے مگر اسکے لئے نیپرا کی منظوری ضروری ہے مگر اب اس قوانین میں ترمیم کے کے نیپراکی منظوری کی شرط ختم کی جا رہی ہے تاکہ حکومتی منصوبوں پر بلا روک ٹوک عمل درامد ہو جائے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر پانی اور بجلی کی وزارت کو یہ اختیار دینا ہے کہ جب چاہے ریگولیٹر سے منظوری لئے بغیر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرسکے تو پھر ریگولیٹر کی ضرورت ہی کیا ہے اور اس ادارے کو قائم رکھ کر کروڑوں روپے کیوں ضائع کئے جا رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ نیپرا کسی حد تک عوام کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا مگر اب اسے کمزور کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے مفادات کو پروان چڑھایا جا سکے۔اگر حکومت عوام کے بجائے قدمی خزانے سے گردشی قرضہ کی ادائیگی کرے تو اس سے خسارہ بڑھ جائے گا جو پہلے ہی تیس ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور حکومت اس میں مزید اضافہ نہیں چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کی بد انتظامی کی سزا عوام کو دینا چاہ رہی ہے جو ظلم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.