ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ’’ڈائس ‘‘ پر پھر جھگڑا

ایک گھنٹے سے دھوپ پر کھڑے ہیں ،عظمی کاردار،ابھی مزید بات کرنی ہے،مریم اورانگزیب

جمعرات 22 جون 2017 17:05

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ’’ڈائس ‘‘ پر پھر جھگڑا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بار پھر سے ڈائس پر جھگڑا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عدالت عظمیٰ کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کررہی تھی کہ اچانک لاہور سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار وکلاء اورکارکنوں کے ہمراہ مریم اورنگزیب کے پاس ڈائس پر آئیں اور کہا کہ ایک گھنٹے سے ہم دھوپ میں کھڑے ہیں اب بس کریں اور یہاں سے جائیں ہمیں بھی بات کرنی ہے جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے ابھی سوالوں کے جواب دینے ہیں ابھی آپ جائیں اسی تکرار کے دوران وہاں پر پولیس آگئی اور انہوں نے عظمیٰ کاردار سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے کیا اور دوبارہ سے مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے بعد ازاں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو زبردستی ڈائس لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی

متعلقہ عنوان :