․کراچی کو اندھیروں اور خوف میں مبتلا کرنے والوں کا مقابلہ نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا،علی اکبر گجر

جمعرات 22 جون 2017 17:05

․کراچی کو اندھیروں اور خوف میں مبتلا کرنے والوں کا مقابلہ نواز شریف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے جرات مندانہ فیصلوں سے گذشتہ تین سالوں میں کراچی کے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس آئی ہیں․کراچی کو اندھیروں اور خوف میں مبتلا کرنے والوں کا مقابلہ میاں محمد نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا جس نے ملک کے معاشی انجن کراچی کی ڈوبتی سانسوں کو سہارا دے کر نئے زندگی دی․ اس حلقے کا ضمنی انتخاب جیتنے کے لئے سندھ کی حکمران جماعت نے صوبے کے تمام وسائل حلقہ PS-114 کے انتخابات جیتنے کے لئے داو پر لگا دئیے ہیںکراچی کے ․ عوام ماضی کے سیاست دانوں کے دھوکے میں آنے کی بجائے پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مل کر وطن کی حفاظت کا فریضہ اداکریں․ کراچی کے حلقے PS-114 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے ڈیفنس ویو،چنیسر گوٹھ، اختر کالونی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ہمدردوں اور پارٹی کارکنوں کے بڑے اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی یادگار کاوشوں کی وجہ سے کراچی اور اندروں سندھ کے شہری بھی سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں․ حلقہ PS-114کے ووٹرز نے بلا تخصیص رنگ و نسل جس طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ک پذیرائی کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی پالیسیوں سے نہ صرف خوش ہے بلکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ بھی وفاق اور صوبوں میں بھرپور حکمرانی کے ذریعے ملکی مسائل کا خاتمہ کری․ علی اکبر گجر نے سندھ کے دو اتحادیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کی اصل جڑ یہ دونوں جماعتیں ہیں جو صوبے کی لسانی تقسیم سمیت تمام مسائل پیدا کرنے میں پیش پیش رہی ہیں․ سندھ کی موجودہ حکمران جماعت اپنے امیدوار کی حمائت میں صوبے کے تمام سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے انتخابات لوٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن پیپلز پارتی یاد رکھے یہ 1977 نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر کے عوامی رائے کا بلڈوز کر سکیں․ حلقے کے ووٹر نے لسانیت علاقائیت اور قومیت کے بتوں کو پاش کر کے پاکستان کی خالق جماعت کا ساتھ دینے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے اور 9 جولائی کو حلقہPS-114 کے ہر پولنگ اسٹیشن سے صرف شیر کی کامیابی کی خبریں آئیں گی

متعلقہ عنوان :