وفاقی حکومت کو لاپتا یمن میںلا پتہ بحر یجہا ز کے عملے کے اہلخانہ کی امداد کیلئے مزیدمہلت مل گئی

جمعرات 22 جون 2017 16:59

وفاقی حکومت کو لاپتا یمن میںلا پتہ بحر یجہا ز کے عملے کے اہلخانہ کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں یمن کے قریب بحری جہازپرحملے میں لاپتاپاکستانیوں کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو لاپتا پاکستانی عملے کے اہلخانہ کی امداد کیلئے مزیدمہلت دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سندھ ہائیکورٹ نے یمن کے قریب بحری جہازپرحملے میں لاپتاپاکستانیوں کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، اس موقع پروفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ دونوں معاملے کو دیکھ رہے ہیں ،بجٹ میں رقم مختص نہ ہونا اور دیگر مسائل کے باعث معاملہ سست روی کا شکار ہے ، اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتا پاکستانیوں کے اہلخانہ کی امداد کیلئے مزیدمہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 30مئی کو وفاقی حکومت کو لاپتہ پاکستانی عملے کے اہلخانہ کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ عنوان :