کراچی ، عید اسپیشل ٹرین کی روانگی کا آغاز کل سے ہوگا

جمعرات 22 جون 2017 16:59

کراچی ، عید اسپیشل ٹرین کی روانگی کا آغاز کل سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) عید کیلئے اعلان کردہ اسپیشل ٹرین کی روانگی کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی اور تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ان اعلان کردہ خصوصی ٹرین کی ٹکٹیں ہی ناپید ہوگئی،مسافروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اس موقع پر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان خصوصی ٹرینوں کو ناکام بنانے کے لیے بسوں مالکان کا ٹائوٹ بنے یہ ریلوے کے ملازمین ٹکٹوں کی کمی کا رونا روہے ہیں ،مسافروں کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں دن ان ٹرینوں کی اکثر سیٹیں خالی جائیں گی

متعلقہ عنوان :