سینٹرل جیل سے فراردو قیدیوں کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسران کی درخواست ضمانت خا رج

جمعرات 22 جون 2017 16:59

سینٹرل جیل سے فراردو قیدیوں کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسران کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سینٹرل جیل سے فراردو قیدیوں کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسران کی جانب سے دائر درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دیکر درخواست واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سینٹرل جیل سے فراردوقیدیوں کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسران کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی،اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ماتحت عدالت میں زیرسماعت ہے اس لئے درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے اور گرفتار پولیس افسران کی جانب سے دائر دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکردرخواست واپس کردی۔

واضح رہے کہ 13جون کو سینٹرل جیل کراچی سے دوخطرناک قیدی ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا فرار ہوگئے تھے ،جس کے بعد اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ پر عائد کی گئی تھی اور سپرنٹنڈٹ جیل سمیت 12ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا،جس پر ماتحت عدالت نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں تھیں ،لیکن سی ٹی ڈی کے پاس مقدمہ آنے کے بعد سی ٹی ڈی نے نیا مقدمہ بنایا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں تھی

متعلقہ عنوان :