مائیکل وان کی منتخب ٹیم، سرفراز کپتان، کوہلی جگہ بھی نہ بنا سکے

سابق انگلش کھلاڑی نے روہت شرما اور شیکھر دھون کو تو چیمپئز ٹرافی کیلئے اپنی منتخب ٹیم میں شامل کیا ہے تاہم کپتان ویرات کوہلی کو یکسر نظر انداز کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 16:52

مائیکل وان کی منتخب ٹیم، سرفراز کپتان، کوہلی جگہ بھی نہ بنا سکے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل وان نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شامل ہی نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق کوہلی اس ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق ہی نہیں ہیں۔ مائیکل وان کی جانب سے بنائی گئی چیمپئنز ٹرافی کی پسندیدہ ٹیم میں انڈین کھلاڑیوں شیکھر دھون اور روہت شرما کو جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم میں منتخب کیے گئے پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی، محمد عامر اور جنید خان شال ہیں۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین سٹوکس، جوئے روٹ، عادل راشد اور شکیب الحسن کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں اپنے بلے کے جوہر دکھائے تھے، تاہم سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ صفر جبکہ پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں صرف 5 رنز بنا کر آٹ ہو گئے تھے۔