چکوال میں جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 22 جون 2017 16:52

چکوال میں جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمات درج
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سٹی پولیس چکوال نے جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف عدالت کے حکم پر دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ شوکت ولد حیات ساکن تترال نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو درخواست دی کہ ابو بکر ولد توفیق ساکن محلہ فاروقی اچھے تعلقات کی بنا پر اس کی دکان سے سامان لیتا رہا اور جب رقم 7لاکھ68ہزار700روپے ہوگئی تو رقم کے مطالبہ پر اس نے چیک دیا۔

(جاری ہے)

چیک جب کیش کرنے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ عدالت کے حکم پر سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔ ادھر جاوید ولد بشیر الدین محلہ انوار آباد چکوال نے تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ ابوبکر ولد محمد توفیق اس کے دکان سے سامان لیتا رہا، 70ہزار روپے کا سامان لینے کے بعد رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے چیک دیا ، چیک کیش کرانے کیلئے بینک بھیجا تو ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے اس کا علیحدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔