چکوال،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

جمعرات 22 جون 2017 16:49

چکوال،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ پر شاہ جہان سرفراز راجہ کی رہائشگاہ کوٹ سرفراز میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک وحید، پی وائی او چکوال کے رہنمائوں صداقت علی چوہان، چوہدری منصور علی خان، سید علی شاہ، چوہدری آکاش حیدر، امیر علی جعفری، عبداللہ سعید، ملک فیضان حفیظ، چوہدری ارسلان حیدر، وسیم رضا، زبیر شاہ ہمدانی، فیاض عباس ملک، سید مہر علی شاہ، سید عرفان، سید عاشر، سید بدر، سید بوعلی شاہ، سید حسن شاہ، احمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بے نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پورا کیا جائے گا۔ ادھر ضلعی صدر پیپلز پارٹی سرداراظہر عباس، جنرل سیکرٹری ملک ہاشم خان، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک وحید، سابق تحصیل صدر چوہدری اعظم منہاس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئن ٹرافی میں ہندوستان کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔