عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال،سندھ کے مختلف اضلاع میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کی درخواست

جمعرات 22 جون 2017 16:49

عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو ایک خط تحریر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اس خط میں سندھ کے مختلف اضلاع میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کی درخواست کی ہے کیونکہ ان سکولوں میں آئندہ عام انتخابات 2018ء میں پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے اس معاملہ میں ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کام کو جلد سے جلد نمٹایا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور الیکشن کا عمل صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا سکے۔