بونیر،پولیس اسٹیشن جوڑ کی حدود میں دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 22 جون 2017 16:48

بونیر،پولیس اسٹیشن جوڑ کی حدود میں دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں ..
بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پولیس اسٹیشن جوڑ کی حدود میں دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔لیگانئی میں دو فریقین کے مابین تصادم سے محمد حسین اورعزیزالرحمن جاں بحق جبکہ کنگرگلی عمر بیگ میں امین روش نے اپنے گلے میں پندھا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس اسٹیشن جوڑ میں رپورٹ در ج کراتے ہوئے محمد صالح ولد گلزاخان ساکن لیگانئی نے کہا کہ میں ، میرا بھائی محمد حسین اور چچا زاد مراد علی اپنے ماموں کے گھر گئے تھے کہ واپسی پر راستہ دکان انور خان کیساتھ حسن زیب اور منیر ولد سید قلم شاہ نے ہم پر فائیرنگ شروع کردی۔

حسن زیب کے فائرنگ سے میرا بھائی حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ وہاں پر نزدیک ہمارے رشتہ دار عزیز الرحمن کو ان کے بھائی منیر نے ان کے گھر کے دروازے میں فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس سے وہ شدید زخمی ہوکر پشاور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں رستم کے مقام پر دم توڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ملزمان موقع واردات سے فرار ہوکر ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

دوسری رپورٹ کیمطابق کنگر گلی عمر بیگ سے تعلق رکھنے والے گل شیر ولد گل اعظیم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے امیر نوش نے اپنے گھر کے چھت میں لگے لکڑی سے اپنے ناڑے کے ذریعے پندھا ڈال کر اپنے گلے میں ڈال کر نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھے،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :