عید کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بازاروں میں رش بڑھ گیا ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 22 جون 2017 16:48

عید کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بازاروں میں رش بڑھ گیا ،سکیورٹی کے سخت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) عید کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بازاروں میں رش بڑھ گیا سکیورٹی کے سخت انتظامات ،تفصیلا ت کے مطابق رمضا ن المبارک کے آخری ایام میں کوئٹہ کے شہر عید الفطر کی تیا ریوں میں مصروف ہوگئے شہر کے بازارو ں میں رش بڑھ گیا ساتھ ہی دکانداروں نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں من ما نہ اضافہ کردیا ،سرکاری ملازمین بھی ایڈوانس تنخواء ملنے کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ شاپننگ میں مشغول ہوگئے تاہم انکا کہنا ہے کہ اگلے پورے ماہ کا گزارا بھی اسی تنخواء میں کرنا ہے اس کے لئے ہاتھ روک روک کر پیسے خرچ کر رہے ہیں ،دوسری جانب شہر کے لئے سکیورٹی پلان بھی مر تب کر لیا گیا ،بازاروں ،شاہراہوں پر امن و امان کی صوتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اورایف سی کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکار بھی کسی قسم کی مشکوک نقل و حر کت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،ٹریفک کو کنٹرول کر نے کیلئے بھی افطار کے بعد ٹریفک اہلکاروں کی بھاری نفری بازاروں ،چوکوں اور شاپنگ مالز کے باہر تعینات کر دی گئی ہے جبکہ بعض جگہوں پر ٹریفک کی روانی کو ممکن بنانے کیلئے سڑکوں کو ون وے اور نو پارکنگ زون بھی کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :