ٹانک، عید الفطر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او کی ہدایت پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی سر عام نمائش پر پابندی عائد ،عید کے اجتماعات کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کافیصلہ

جمعرات 22 جون 2017 16:48

ٹانک، عید الفطر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او کی ہدایت ..
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) عید الفطر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او کی ہدایت پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی سر عام نمائش پر پابندی عائد عید کے اجتماعات کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات اٹھائے جائیں گے ۔رمضان کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ شاہ نذر کی جانب سے سیکورٹی پلان کو حتمی طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ڈی پی او آفس ٹانک میں ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرٹانک نذر شاہ کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میںتمام سرکلز کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شاہ نذر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ غیر شرعی فعل ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبل نہیں ایس ایچ اوز چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ملوث عناصرز کو کے ساتھ سختی سے نمٹے ہوئے انہیں جیل بھجیںانہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اپنی چند لمحوں کی لذت کے لئے دوسروں کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر دیتے ہیںہر سال چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے درجنوں افراد اندھی گولیوں کا نشان بن کر یاتو ہمیشہ کے لئے معذور ہو جاتے ہیں یاپھر زندگی کی بازی ہار کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں انہوں نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارودی پٹاخے اور دیگر پلاسٹکی اسلحہ بیچنے والے دوکانداروں کے خلاف بلاتفریق چھاپوں کا سلسلہ شروع کریں اور ان کے خلاف مقدمات درج کریں ۔