کراچی،نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف رمضان المبارک کے دوران مسلسل کریک ڈائون جا ری ،قید، جرما نے اور سزائیں

جمعرات 22 جون 2017 16:48

کراچی،نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف رمضان المبارک کے دوران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر275دکا نداروں کا چالان،13لاکھ7ہزار4سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوںکے خلاف اقدامات کیے گئے ان میںصدر ۔سول لائن ۔گارڈن ۔سائیٹ ۔بلدیہ ۔فیروز آبا د ۔جمشید کوآٹرز۔گلشن اقبال۔گلزار ہجری ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آبا د۔نا رتھ نا ظم آباد۔اورنگی ۔بلدیہ ۔بن قاسم ۔ ابراہیم حیدری ۔نیو کراچی ۔لا نڈھی ۔

(جاری ہے)

کو رنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقے شامل ہیں ۔اعجاز احمد خان نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیا ر کاروں کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈائون کے نتیجے میں ۔

21دودھ فروشوں پر203500 روپے۔44اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں پر 495000 روپے ۔20مرغی فروشوں پر71500 روپے ۔26سبزی فروشوںپر28300 روپے۔117پھل فروشوںپر178300روپے۔07گوشت فروشوں پر58000روپے۔27بیکری والوں پر212000روپے اور13مختلف گرانفروشوںپر 80800روپے جرمانے عائد کیئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے والی18گرانفروشوں کوگرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جاسکتی ۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈائون اس وقت تک جاری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی جانب سے نگرانی جا ری ہے ، جسکے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کویقینی بنا یا جا رہاہے اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرانفروشی کے خاتمے اور قیمتوں میں استحکام و سرکاری ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی فروخت کے احکامات کو یقینی بنا یا جا ئیگااور ان کی ہدایات پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جا ئیگا ۔کمشنرکراچی نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کی سہولت وآگاہی کیلئے ریٹ لسٹ دکانوں و ٹھیلوں پر نمایا ں جگہ پر لگانے کو یقینی بنا یا جائے،حکومتی رٹ کو با ربا ر چیلنج کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :