سینٹرل جیل سے قیدیوں کو فرار کرانے والے مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی ہو گئی

جیل میں قید کالعدم تنظیم کے حافظ قاسم اور سرمد سمیت 4 دہشتگردوں سے تفتیش شروع کر دی گئی

جمعرات 22 جون 2017 16:46

سینٹرل جیل سے قیدیوں کو فرار کرانے والے مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سینٹرل جیل کراچی کے فرار قیدیوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جیل کے محافظوں اور قیدیوں کے گٹھ جوڑ کے ڈھول کا پول کھلنے لگا، غفلت برتنے پر سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل عملے کے 12 اہلکاروں کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہے اور اب دہشتگردوں کو فرار کرانے میں ساتھی قیدیوں کی معاونت کا بھی انکشاف ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام نے ممتاز فرعون اور احمد منا کو فرار کرانے والے 4 مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی کر لی۔ جیل میں قید حافظ قاسم اور سرمد سمیت 4 قیدیوں نے سہولت کاری کی جبکہ مفرور دہشتگرد ممتاز فرعون کے بھائی نے جیل کے باہر تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مفرور دہشتگرد نہ گھر پہنچے اور نہ ان کے ٹھکانے کا کچھ پتہ چل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :