شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نوشہروفیروز میں بھی سالگرہ کی تقریب

جمعرات 22 جون 2017 16:44

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نوشہروفیروز میں بھی سالگرہ کی تقریب
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 64 سالگرہ کے موقع پر نوشہروفیروز میں بھی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فیروز جمالی، ضلع کونسل کے ممبرامیر بخش راجپر، پی پی رہنما غلام فاروق بھنبھرو اور دیگر رہماؤں اور کارکنوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیروز جمالی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بقاء اور عوام کے حقوق کے خاطر جام شہادت نوش کیا مگر آمر کے سامنے ہار نہیں مانی، شہید محترمہ کی جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی جرأت اور حوصلہ مندی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، وہ ایک عوامی لیڈر تھیں، انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، موجودہ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی رہنمائی میں عوامی بھلائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں محترمہ کے فلسفے میں بلاول بھٹو کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ منتخب ہوکر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :