پاکستان نیوی میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن 03 جولائی تک جاری رہے گی،اعلامیہ

جمعرات 22 جون 2017 16:44

پاکستان نیوی میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن 03 جولائی تک جاری رہے گی،اعلامیہ
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کمانڈرپاکستان نیوی بھرتی مرکز شہیدبینظیرآباد ظفر اقبال نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاکستان نیوی میں بطور سیلر، نیول پولیس، میرینز،نائب خطیب ،شیف،میوزیشن،ڈرائیور اور دیگر آسامیوں پر بھرتی کیلئے رجسٹریشن 03 جولائی 2017 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان نیوی بھرتی مرکز شہید بے نظیرآباد کے دفتر پر تشریف لائیں یا مزید معلومات کے لئے اس فون نمبر02449370123 پر رابطہ کریں یا آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاک نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :