قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

جمعرات 22 جون 2017 16:41

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل پارلیمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس کل جمعہ کو 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد جمال الدین کریں گے۔ اجلاس میں قبائلی علاقہ جات کے رواج بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ فاٹا کے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔