پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج سے 6روز تک کاروبار بند رہے گا

جمعرات 22 جون 2017 16:37

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج سے 6روز تک کاروبار بند رہے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ سے چھ روز تک کاروبار بند رہے گا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آج جمعتہ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا جبکہ ہفتہ وار چھٹیوں کے دو روز بھی تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں کے دوران پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہے گا۔