کراچی، تجارتی مراکز کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو فعال بنا یا جائے ،سید نیئر رضا

جمعرات 22 جون 2017 16:37

کراچی، تجارتی مراکز کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ ٹریفک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں قائم عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں پر نماز عید کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا ،عید گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی و روشنی کے انتظامات کی بہتری اور آمد و رفت کے راستوں پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ شاپنگ سینٹروں ،بازاروں سمیت تمام تجارتی مراکز کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو فعال بنا یا جائے ،نماز عید اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتطامات کے معائنے کے لئے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کورنگی لانڈھی زور شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے افسران اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین بھی موجود تھے،وائس چیئر مین سید احمر علی نے جاری انتظامات کے معائنے پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نماز عید کے حوالے سے جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اس موقع پر انہوںنے محکمہ ہیلتھ سروسز ،محکمہ پارکس اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی عید الفطر سے قبل علاقائی سطح پر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔