صوبہ بھر کے بڑے دیہاتوں میں انسانوں اور جانوروں کے فضلات کو جدید طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا پراجیکٹ تیار

و زیر اعلیٰ پنجاب دیہی لوگوں کو زندگی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں‘ وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ

جمعرات 22 جون 2017 16:26

صوبہ بھر کے بڑے دیہاتوں میں انسانوں اور جانوروں کے فضلات کو جدید طریقہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) صوائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دیہی لوگوں کو زندگی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں ،اس سلسلے میں حکومت خادم پنجاب رورل سینیٹیشن اینڈسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کے ذریعے صوبہ کے تمام دیہاتوں کو بنیادی سہولیت کی فر اہمی کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے ،اس سلسلے میں600ملین روپے کی لاگت سے صوبہ بھر کے بڑے دیہاتوں میں انسانوں اور جانوروں کے فضلات کو جدید طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا پراجیکٹ کے لئے پیپر ورک تیار کیا جا رہا ہے جبکہ 300 ملین روپے کی لاگت سے بڑے بڑے گندے پانی کے جوہروں کو ختم کر کے ان جگہوں کو بچوں کے لئے تفریح گاہیں بنائی جائیںگی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے سٹیئرنگ کمیٹی برائے خاد م پنجاب رورل سینیٹیشن اینڈسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان،وزیر پی اینڈ ندیم کامران،دیگر وفاقی و صوبائی ممبران اسمبلی و دیگر محکموں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دیہاتوںمیں گلی محلوں کی اور نالیوں کی صفائی جبکہ جانوروں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے بارے مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا تاکہ لوگوں میں صفائی نصف ایمان بارے آگاہی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان کے عوام ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ ہماری رونقیں او ر زندگی کے تمام رنگ عوام ہی کے دم سے ہیں۔ خادم پنجاب کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ صوبے کے ہر ممکن وسائل کا رخ عام آدمی کی طرف موڑ کر آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام نے سڑکوں کے ذریعے معیشت میں ایک نئے انقلاب کی ہنیاد رکھی ہے۔اب تک اس منصوبے پر 67ارب26کروڑ کی لاگت سے 6698کلو میٹر طویل شاہرات کی تعمیر و توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :