آسٹریلیا میں عید الفطر کا اعلان

چاند دیکھے بغیر ہی عید منانے کا فیصلہ کرلیا گیا مفتی اعظم آسٹریلیا نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عید اتوار کو منانے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 16:26

آسٹریلیا میں عید الفطر کا اعلان
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مفتی اعظم آسٹریلیا ڈاکٹر ابراھیم ابو محمد نے چاند دیکھے بغیر ہی اتوار 25جون کو عید منانے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا باقاعدہ اعلان امام کونسل کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا جس میں 100سے زائد علماء و امام شریک ہوئے ۔اعلان کے مطابق ہفتے کو چاند کی عمر 19سی25منٹ بتائی گئی ہے ، اجلاس میں ماہر فلکیات کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :