حکومت نے وزارت پٹرولیم کے مختلف منصوبوں کے لئے 2 ارب 82 کروڑ روپے جاری کردیئے

جمعرات 22 جون 2017 16:26

حکومت نے وزارت پٹرولیم کے مختلف منصوبوں کے لئے 2 ارب 82 کروڑ روپے جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مختلف منصوبوں کے لئے 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

2016-17ء کے پی ایس ڈی پی میں وزارت پٹرولیم کے لئے مجموعی طور پر 4 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ جاری ہونے والی رقم میں سے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے لئے 41 کروڑ 58 لاکھ روپے، ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے 33 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔