سابق پی آئی او رائوتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

جمعرات 22 جون 2017 16:26

سابق پی آئی او رائوتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سابق پی آئی او رائوتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی گئی اس دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی رائو تحسین اس میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی جس میں رائو تحسین کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے کی ۔

انہوںنے کہاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی نہیں دی جا رہی جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی رائو تحسین اس میں نہیں تھے، پھر بھی خبر لیک معاملے پر سنجیدہ الزامات لگا کر کارروائی کی گئی۔سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے سوالات کیے رپورٹ پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کی صوابدید ہے یا نہیں ، اس معاملہ پر متعلقہ قانون کیا کہتا ہی سماعت کے موقع پر عدالت نے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی ۔

متعلقہ عنوان :