ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،ْسات زخمی

حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر بس اسلام آباد سے ملتان آ رہی تھی

جمعرات 22 جون 2017 16:26

ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر بس اسلام آباد سے ملتان آ رہی تھی ۔حادثہ ہیڈ محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد سے ملتان آنیوالی مسافر بس ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہوئی اور سامنے سے آنیوالی گاڑی سے جا ٹکرائی ۔

(جاری ہے)

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بے قابو بس سڑک کیساتھ نیچے گڑھے میں جا گری ۔بس میں سوار 18 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیکر گھروں کو روانہ کر دیا ،ْ 7 زخمی تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں ۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور بس کے ٹائر کا برسٹ ہونا حادثے کی بنیادی وجہ بنی ۔

متعلقہ عنوان :