وزیر مملکت مریم اور نگزیب کی پریس کانفرنس ،ْ پی ٹی آئی ارکان کی زبردستی ڈائس لینے کی کوشش

جمعرات 22 جون 2017 16:24

وزیر مملکت مریم اور نگزیب کی پریس کانفرنس ،ْ پی ٹی آئی ارکان کی زبردستی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کی پریس کانفرنس کے دور ان تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے زبردستی ڈائس لینے کی کوشش کی ،ْ پولیس اہلکاروں کی مداخلت پر پی ٹی آئی ارکان پیچھے ہٹ گئے اور وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے پولیس اہلکاروں کے حصار میں پریس کانفرنس مکمل کی ۔

جمعرات کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں اس دور ان پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کار ڈار نے زبردستی ڈائس لینے کی کوشش کی اور کہاکہ آپ پریس کانفرنس ختم کریں اور جائیں ہمیں بات کرنی ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان پیچھے ہٹ گئے اور وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے پولیس اہلکاروں کے حصار میں پریس کانفرنس مکمل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہاکہ میڈیا اپنے کیمروں سے پی ٹی آئی ارکان کا اصل چہرہ بے نقاب کرے ۔وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف ڈنڈا ،ْ تماشا اور گالی پارٹی ہے اونچی آواز میں بول کرہمیں ڈرایانہیں جاسکتا ہے جس نے عنڈہ گردی کر نی ہے وہ بنی گالا جا کر کر ے ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے پچھلے 4 سال ڈراموں ، جھوٹ اور الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کو فروغ کیا۔

متعلقہ عنوان :