روس کی پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش،پاکستان کامعاہدےپرآمادگی کااظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 16:07

روس کی پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش،پاکستان کامعاہدےپرآمادگی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : روس نے پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کر دی ہے،جبکہ پاکستان نے بھی تجارتی معاہدے پرآمادگی کااظہار کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم نوازشریف کو براہ راست آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ہے۔ یہ پیشکش وزیراعظم نوازشریف اور روسی صدر کے درمیان دورہ آستانہ کے موقعہ پرملاقات میں کی گئی۔ پاک روس آزادانہ تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھےگا۔  پاکستان نےروس کےساتھ آزاد تجارتی معاہدےپر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :