پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن کل سے شروع ہو گا

عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی

جمعرات 22 جون 2017 16:24

پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن کل سے شروع ہو گا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن کل23جون سے شروع ہو گا ۔عید آپریشن کے مطابق مجموعی طور پر 5خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں سے عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال،لاہور، راولپنڈی جائے گی۔عید کی تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔اس کے علاوہ عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی ۔یہ ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی۔پاکستان ریلویز کا یہ خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون چھ روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :