سبزیات کو کیڑوں کے حملے سے بچایا جائے ،محکمہ زراعت

جمعرات 22 جون 2017 16:16

سبزیات کو کیڑوں کے حملے سے بچایا جائے ،محکمہ زراعت
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سبزیات کے کیڑوں کے حملے سے بچائو کی ہدایت کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ سبزیات پر حملہ کرنے والے کیڑوں میں کدو کی لال بھونڈی، سفید مکھی اور پھل کی مکھی اہم ہیں۔ یہ کیڑے گھیا کدو، کھیرا، تربوز، خربوزہ ، بینگن، مرچ، حلوہ کدو اور دیگر بیل والی سبزیات پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لال بھونڈی فصل اگنے سے فصل کے تیار ہونے تک حملہ آور ہو تی ہے اوراس کی سنڈیاں جڑوں کو کھا جاتی ہیں جس سے پودے سوکھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ سفید مکھی کے تدارک کے لیے سبزیوں کے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں ، وائرس زدہ پودوں کو جڑ سمیت اکھاڑ کر زمین میں دبا دیں۔ پھل کی مکھی کی سنڈیاں پھل کو اندر ہی اندر خراب کرتی ہیں۔ ان کا حملہ مون سون میں شدید ہو جاتا ہے۔ لال بھونڈی، پھل کی مکھی اورسفید مکھی کے کیمیائی تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں۔