جوار موسم خریف کی اہم فصل ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 22 جون 2017 16:16

جوار موسم خریف کی اہم فصل ہے،محکمہ زراعت
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) جوار کی فصل کی کاشت کیلئے عمدہ نکاس والی میرا زمین انتہائی موزوں ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوار موسم خریف کی اہم فصل ہے اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے۔ اس کے اندر خشک سالی اور گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

زمین میں پانی کا نکاس اچھا ہونا چاہیے۔ جوار کو ہلکی کلراٹھی زمین پر بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ جوار کی کاشت کیلئے زمین کا ہموار ہونا اچھی پیداوار کا ضامن ہے۔ اگر پچھلی فصل پرمٹی پلٹنے والا ہل نہ چلایا گیا ہو تو ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل اور دو دفعہ کلٹیویٹر بمعہ چلا کر اسے نرم اور بھربھرا کر لیا جائے۔بارانی علاقوں میں سفارش کردہ دو بوری نائٹروفاس کھاد بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :