مون سون میں پھول دار پودوں کو نقصان سے بچایا جائے ،ماہرین

جمعرات 22 جون 2017 16:16

مون سون میں پھول دار پودوں کو نقصان سے بچایا جائے ،ماہرین
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم میں پھول دار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اس لیے باغبان احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فلوری کلچر اینڈ لینڈ سکیپنگ کے ماہرین نے تمام سٹیک ہولڈرز اور بالخصوص کٹ فلاورز کے پیداواری کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال مون سون کی بارشیںزیادہ ہونے کی توقع ہے لہٰذا کاشتکار اپنے کھیتوں میں پانی کے نکاس کو بہتر سے بہترین بنائیں۔

گرین ہائوس کے لیول کو اونچا کریں تا کہ باہر سے پانی گرین ہاوس میں داخل نہ ہو سکے۔ پھولوں کی تمام پنیری اور ایسے پودے جن کو پانی سے نقصان ہو سکتا ہے انہیں اونچی جگہوں پر منتقل کر کے نقصان سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :