Live Updates

پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے‘ آصف کرمانی

جمعرات 22 جون 2017 16:11

پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے‘ آصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے‘ عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کر نے کیلئے کوشاں ہے‘ پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کی ایک اور شرمناک جھلک پوری قوم نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھ لی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کی ایک اور شرمناک جھلک آج پوری قوم نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھ لی۔ پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے۔ عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی ناکام بنا دیں گے۔ عمران خان 2018 کے الیکشن میں اپنی شکست کی تیاری ابھی سے شروع کردیں۔ آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر انشا اللہ جیتے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات