Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان روسٹرم کیلئے تلخ کلامی ‘ پی ٹی آئی کی مریم اورنگزیب کوہٹانے کی کوشش

وزیر مملکت ڈٹ گئیں، ہٹنے سے انکار کردیا جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے بنی گالہ جاکر کرے ، ‘ وزیر مملکت مریم اورنگزیب

جمعرات 22 جون 2017 16:11

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  روسٹرم کیلئے تلخ کلامی ‘ پی ٹی آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) سپریم کورٹ کے باہر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان روسٹرم کیلئے تلخ کلامی ‘ پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار اور پی ٹی آئی کے وکلاء کا وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو روسٹرم سے ہٹانے کی کوشش ‘ وزیر مملکت مریم اورنگزیب ڈٹ گئیں اور ہٹنے سے انکار کردیا،وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے ،تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت نے جب میڈیا سے گفتگو شروع کی تو پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار اور پی ٹی آئی کے وکلاء نے آگے بڑھنے کی کوشش کی اور کہا کہ ایک گھنٹے سے ہم روزے کی حالت میں انتظار کررہے ہیں اب بس کریں جس پر پولیس نے ان کو پیچھے دھکیلا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود صحافیوں نے بھی کہا کہ میڈیا ٹاک کو بیچ میں رکوانا اقدارکے منافی ہے، آپ بعد میں بعد کریں۔

اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے تحریک انصاف کا یہ کیسا رویہ ہے کہ ہر جگہ حملہ کرتے ہیں میڈیا واقعے کا جائزہ لے،کیا ایسا رویہ قابل قبول ہی تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے ،نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے تحریک انصاف کوئی جمہوری جماعت نہیں۔تحریک انصاف نے جوالزام لگایا کوئی بھی ثبوت نہیں لاسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات