Live Updates

تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے جو اپنی مرضی تھوپنا چاہتی ہے‘ مریم اورنگزیب

جمعرات 22 جون 2017 16:11

تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے جو اپنی مرضی تھوپنا چاہتی ہے‘  ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے جو اپنی مرضی تھوپنا چاہتی ہے‘ عمران خان تماشا بند کریں ورنہ کھیلنے کے لئے کھلونا بھی نہیں ملے گا‘ انہیں وہ انگلی بھی نہیں ملے گی جس کے اٹھنے کا انہیں انتظار ہے‘ حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے ‘ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا‘ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے‘ نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے‘ تحریک انصاف کوئی جمہوری جماعت نہیں‘ عمران خان یہودیوں اور ہندوئوں سے لئے گئے پیسے کا حساب نہیں دیتے‘‘ عمران خان ایک جھوٹا اور منی لانڈرنگ کرنے والا شخص ہے‘ منی ٹریل موجود ہے تو عمران خان کیوں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے ‘عمران خان ہر مرحلے پر حکم امتناعی حاصل کرنے اور راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں واقعہ طلبہ اور انتظامیہ کے د رمیان تھا کوئی بھی قانون سکیورٹی گارڈز کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا‘اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔

میڈیا پر حملے قابل قبول نہیں،کوریج کیلئے جانے والوں کو سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہاں آکر لیکچر دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کیلئے عدالت عظمی کو خط لکھا۔ وزیراعظم پاناما لیکس معاملے کا جلد آئینی طریقے سے حل چاہتے تھے۔ پاناما لیکس کا معاملہ آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے پاناما لیکس معاملہ کسی طور منی لانڈرنگ یا کرپشن سے متعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف ہمیں پاکستان کے آئین اور قانون سے ملے گا جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے نجی کاروبار سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں ‘وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں کہتے ہیں کی کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا جائے تحریک انصاف کا ہرموقف جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے احتساب پر اپنے صوبے میں خاموش رہنے والے یہاں کیوں شور مچاتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ڈھائی برس احتساب دفتر کو تالا لگا ہوا ہے اپنی مرضی کا کھیل کھیلنے کی عمران خان کو عادت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور شہباز شریف پاناما لیکس میں نام نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی آئے عمران خان نے 4برسوں میں اداروں کی تضحیک کے سوا کچھ نہیں کیا‘ عمران خان ایک جھوٹے شخص اور منی لانڈرنگ کرنے والے ہیں منی ٹریل موجود ہے تو عمران خان کیوں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے ‘عمران خان ہر مرحلے پر حکم امتناعی حاصل کرنے اور راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دھرنوں میں انگلی کے کھڑے ہونے کے منتظر تھے۔ عمرا ن خان ملک کی ترقی کے عمل کو برقرار رہنے دیں اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھنے دیں ملک میں اس تماشے کو اب ختم ہونا چاہیے۔ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ کس نے آئینی حد سے تجاوز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے۔

تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے تحریک انصاف کا یہ کیسا رویہ ہے کہ ہر جگہ حملہ کرتے ہیں میڈیا واقعے کا جائزہ لے،کیا ایسا رویہ قابل قبول ہی تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے تحریک انصاف کوئی جمہوری جماعت نہیں۔تحریک انصاف نے جوالزام لگایا کوئی بھی ثبوت نہیں لاسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات