برطانوی وزیراعظم نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی،انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف

جمعرات 22 جون 2017 16:11

برطانوی وزیراعظم نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی،انتظامیہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگتے ہوئے واقعے کو ریاستی ناکامی قرار دیدیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹریزامے نے لندن گرینفیل ٹاورمیں لگنے والی آگ پر عوام سے معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ٹریزامے نے گرینفیل ٹاورآتشزدگی کے متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی نہ کرسکنے اور انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی۔

لندن گرینفیل ٹاور میں گزشتہ ہفتے آتشزدگی ہوئی جس میں 69کے قریب افراد جان سے گئے۔ لندن کے عوام میں ناکافی سہولیات ملنے پرشدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، عوام نے حادثے میں حکومت کو قصور وار ٹہرایا اور لندن میئرصادق خان اور ٹریزامے پرشدید تنقید کی، عوام انصاف کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر آگئے ۔

متعلقہ عنوان :