ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر کا دورہ مشرق وسطی اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی صدر کے ساتھ ملاقاتیں

جمعرات 22 جون 2017 16:11

ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر کا دورہ مشرق وسطی اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی ..
مقبوضہ بیت المقدس/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کشنر نے مشرق وسطی امن عمل کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشرقِ وسطی سے متعلق امور کے مشیر اعلی جیرڈ کوشنر مشرقِ وسطی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

ان کے اس دورے کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کی بحالی ہے۔واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے جاری کردہ ایک بیان میں ان ملاقاتوں کو تعمیری قرار دیا گیا ہے۔ کشنر نے یہ ملاقاتیں مشرق وسطی کے لیے ٹرمپ کے خصوصی مندوب جیسن گرین بلاٹ کے ہمراہ کیں۔

(جاری ہے)

ان کی کوشش ہے کہ سن 2014 سے تعطل کے شکار مشرق وسطی امن عمل کو بحال کیا جا سکے۔

وائٹ ہاس کے اسی ہفتے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کو یقین ہے کہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا حل ممکن ہے۔صدر ٹرمپ نے کوشنر کو حتمی معاہدے کے لیے بنیادی کام کی ذمے داری سونپی ہے۔تاہم فریقین کے درمیان گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں ،اس لیے فوری طور پر کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔اس ماہ 1967 کی مشرقِ وسطی جنگ کے پچاس سال پورے ہوگئے ہیں۔

اس جنگ میں اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے ، مشرقی القدس اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا۔فلسطینی ان تینوں علاقوں پر مشتمل اپنی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔امریکا گذشتہ دو عشروں کے دوران میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے کوشاں رہا ہے لیکن اس کی یہ کوششیں اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناکام سے دوچار ہوتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :