افغانستان ،بینک کے باہر کاربم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی ،60 افرادزخمی،ہلاکتوں میںمزید اضافے کا خدشہ
دھماکہ لشکر گاہ کے بینک کے باہر اس وقت ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار عید کے موقع پر اپنی تنخواہیں لینے کیلئے موجود تھے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار، عام شہری اور نیو کابل بینک کے عملے کے افراد شامل ہیں ،ترجمان صوبائی گورنر عمر زواک
جمعرات 22 جون 2017 16:03
(جاری ہے)
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق لشکر گاہ میں ہیلتھ کے ڈائریکٹر حاجی مولاداد نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں30لاشیں اور 60زخمیوں کو لایا گیا ہے ۔
زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان طالبان اور داعش ماضی میں پولیس، فوج اور حکومت کے دیگر اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے وقت بینکوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔گزشتہ ماہ افغانستان کے مشرقی شہر گردیز میں بھی ایک بینک پر حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کابل میں سفارتی علاقے میں بم دھماکے میں 150افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ شمالی صوبے بلخ میں طالبان کے حملے میں 135 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کو ایک اور مشکل سال کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاس سے درخواست کی ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں آنے والے تعطل کو ختم کرنے کے لیے مزید ہزاروں امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں افغانستان سے بڑی تعداد میں غیر ملکی افواج کا انخلا ہوا تھا تاہم یہاں مقامی فورسز کی تربیت کے لیے امریکی اور نیٹو کی کچھ فورسز کو تعینات رکھا گیا۔اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی جبکہ 5000 نیٹو اہلکار موجود ہیں جبکہ چھ برس قبل تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.