جے آئی ٹی عید پر بھی اپنا کام جاری رکھے گی ،صرف ایک چھٹی کریگی، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا

جمعرات 22 جون 2017 16:03

جے آئی ٹی عید پر بھی اپنا کام جاری رکھے گی ،صرف ایک چھٹی کریگی، جے آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیانے کہا جے آئی ٹی عید پر بھی اپنا کام جاری رکھے گی اورارکان صرف ایک چھٹی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واجد ضیانے جے آئی ٹی کی تیسری رپورٹ آج سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کے سامنے پیش کر دی ۔ سر بمہررپورٹ 2کتابوں پر بھی مشتمل ہے ۔واجد ضیاسپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ جے آئی ٹی عید پر کتنی چھٹیاں کریگی جس پر واجد ضیانے جواب دیا کہ عید پر صرف ایک چھٹی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :