راحیل شریف کوابھی اتحادی فوج کی کمانڈکی سرکاری حیثیت نہیں دی گئی،لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 15:22

راحیل شریف کوابھی اتحادی فوج کی کمانڈکی سرکاری حیثیت نہیں دی گئی،لیفٹیننٹ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالدلودھی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں جنرل (ر)راحیل شریف کواتحادی فوج کی کمانڈکی سرکاری حیثیت عطانہیں کی گئی،تاہم ان کی تقرری ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں آج کامران خان کیساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیایاکسی بھی میڈیاکے چینلزپرآپ نے جنرل راحیل شریف کووردی پہنے نہیں دیکھاہوگا۔

جس سے پتاچلے کہ یہ اتحادی فوج کی وردی ہے۔دوسری یہ بات کہ کسی نے کمان ٹیک اوررکرنے کی تقریب نہیں دیکھی۔جس سے واضح ہوجاتاہے کہ ابھی تک سعودی عرب میں جنرل (ر)راحیل شریف کواتحادی فوج کی کمانڈکی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ہے۔تاہم ان کی تقرری ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ این اوسی کی قانونی حیثیت یہ ہے کہ آرمی یاحکومت این اوسی دیتی ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :