نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران کی موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک قوانین اورٹریفک نظم و ضبط کو قائم رکھنے کیلئے خدمات جاری

جمعرات 22 جون 2017 15:40

نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران کی موٹرویز اور ہائی ویز پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک قوانین اورٹریفک نظم و ضبط کو قائم رکھنے کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران موٹرویز اور ہائی ویز پر کسی بھی مشکل کے صورت میں بروقت مدد اور رہنمائی کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔

جون 2017 کی 15روزہ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران نے موٹرویز اور ہائی ویز پر 27563روڈ یوزرزکو مدد فراہم کی جبکہ400880روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی اقدمات مثلاًً ٹائر میں مناسب ہوا، اوورلوڈنگ،سیٹ بیلٹ کے استعمال اور موٹرویزاور ہائی ویزپرحدرفتار حوالے سے خصوصی طور پر بریف کیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران تمام زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ریڈ یو پروگرامز ، روڈ سیفٹی ورکشاپس ، روڈ سیفٹی سیمینارز اور روڈ سیفٹی واکز کاباقاعدگی سے اہتمام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے لئے موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن ایجوکیشن یونٹس اہم کردار ادا کررہی ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے مختلف زونز میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے لئے جون2017کی پندرہ روزہ روڈ سیفٹی مہم کے دوران 19روڈ سیفٹی سیمینارز ،9روڈ سیفٹی ورکشاپس اور7روڈ سیفٹی واکز کا انعقاد کیا ۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر خصوصی ماہ رمضان روڈ سیفٹی مہم بھی جاری ہے۔ مہم میں مسافروں میں افطاری کا سامان ، تحائف اور روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی خصوصی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوران سفر روڈ سیفٹی کے اُصولوں کی پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :