انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،

فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ‘انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کے لئے عوامی اجتماعات اور کانفرنسزز،علماء، دانشوروں، سیاسی و سماجی رہنمااور عوام الناس اور طلباء کی فکری اور ذہنی صلاحیت کو وسیع کرنے کے لئے کورسزز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا‘مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے

جمعرات 22 جون 2017 15:40

انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء))انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس صدرجاوید ولیم کی زیر صدارت نیشنل ٹاور ایجرٹن روڈ لاہور منعقد ہوا ،جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانامحمدعاصم مخدوم ،سنیئر نائب صدر علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ،فادر جمیل البرٹ ،پادری سیموئیل نواب ،مولانا شکیل الرحمن ناصر،علامہ ڈاکٹر بدرمنیر،فادر ویکٹر،علامہ محمد اصغر،علامہ قاری انعام الرحیم ودیگر اراکین نے شرکت کی ،اجلاس میں عید الفطر کے فوری بعد بین المذاہب کانفرنس لاہور کے انتظامات کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ،اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ،اجلاس کے بعدانٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کے صدر جاوید ولیم اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولانامحمدعاصم مخدوم نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم اور فیسزز پاکستان کے تعاون سے مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کے لئے عوامی اجتماعات اور کانفرنسزز کا انعقاد کیا جائے گا،علماء، دانشوروں، سیاسی و سماجی رہنمااور عوام الناس اور مدارس اور یونیورسٹیز کے طلباء کی فکری اور ذہنی صلاحیت کو وسیع کرنے کے لئے مکالمہ بین المذاہب کورسزز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گااور اس سلسلے میں مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ کے لئے سینٹر قائم کیے جائیں گے ، انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

مذہبی راوادای پر آرٹیکل اور کتابچوں کی اشاعت کی جائے گی ،پاکستان میں قیام امن کے لئے ریاستی اداروں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔