(ن )لیگ کے دور حکومت میں عوام کی زندگی مشکلات ،مسائل کے بوجھ تلے دب چکی ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 22 جون 2017 15:40

(ن )لیگ کے دور حکومت میں عوام کی زندگی مشکلات ،مسائل کے بوجھ تلے دب چکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن )لیگ کے دور حکومت میں عوام کی زندگی مشکلات اور مسائل کے بوجھ تلے دب چکی ہے، بدقسمتی سے ملک میں غریب طبقے کو ہمیشہ نظراندازکیا جاتا رہا ہے ، حکومت کی جانب سے روز مرہ کے استعمال کی 500سے زائداشیاء پر نئے ٹیکس لگاناقابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی نیا ڈارغنڈہ ٹیکس مسترد کرتی ہے ،حکو مت نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے منی بجٹ پیش کر دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے ۔(ن) کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اس نے کرپشن اور لوٹ مار کے سابقہ تما م حکو متوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں،(ن) لیگ غریب دشمن جماعت ثابت ہوئی ہے جس نے عوا م کے مسائل حل کر نے کی بجائے اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

۔انہوںنے کہا کہ نواز حکومت نے جھوٹ وعدوں اور کھوکھلے نعر ے لگانے کے سواکوئی کام نہیں کیا ہے،پوری قوم کے سامنے شریف برادران کی جھوٹ اور منافقت کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے ، نواز شریف اور ان کے بچے ملکی بدنامی کا باعث بنے ہیں ، پوری قوم عمران خان کی شکر گزار ہے کہ جس نے کرپٹ حکمرانوں کو ننگا کیا اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاہے ، عمران خان پر تنقید کر نے والے اپنے گربیانوں میں نظر ڈالیں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ ملکی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے بلکہ شریف فیملی کی کرپشن کو بچانے میںلگے ہوئے ہیں ،نواز حکومت تاخیری حربوں میں کا میاب نہیں ہوگی ، جاوید ہاشمی آئی ایس آئی اور اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر جمہوریت کے خلاف سازشیاں کر نے والے خاندان سے وفاداری نبھانے آئے ہیں اور آج بھی ان کی بے چینی شریف خاندان کا احتساب ہے ، جاوید ہاشمی نے تمام عمر کی سیاست کے بدلے داغی کاخطاب حاصل کیاہے۔