صبا صادق اور سارہ اسلم کی جانب چائلڈ پروٹیکشن بیور و کے ملازمین میں اعزازیہ تقسیم کیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 15:40

صبا صادق اور سارہ اسلم کی جانب چائلڈ پروٹیکشن بیور و کے ملازمین میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)عید کے موقع پر چیئرپرسن صبا صادق اور ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ اسلم کی جانب بیور و کے ملازمین میں اعزازیہ تقسیم کیا گیا۔ یہ اعزازایہ عیدی کی مد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے علاوہ تما م ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیور وکے تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ دوڑ گئی اور انھوں نے چیئر پرسن اور ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیور وکا شکریہ ادا کیا جنھوں نے عیدکی خوشیوں کے موقع پر بیور وکے تمام ملازمین کو یاد رکھا ۔ چیئر پرسن صبا صادق نے اس موقع پر کہا کہ بیورو کے ملازمین میں سالانہ بہترین کارکردگی دکھانے پرتمام ملازمین میں عیدی تقسیم کی گئی ۔