واشنگٹن اکارڈ کی بین الاقوام کانفرنس میں پاکستان کو تنظیم کامستقل ممبربنانے کی منظوری دیدی گئی

پاکستانی انجینئرز پر عائد اضافی امتحان کی شرط ختم ،ڈگریاں اب امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہوگئیں

جمعرات 22 جون 2017 15:38

واشنگٹن اکارڈ کی بین الاقوام کانفرنس میں پاکستان کو تنظیم کامستقل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) امریکہ کی ریاست الا سکا میں جاری واشنگٹن اکارڈ کی بین الاقوام کانفرنس میں پاکستان کو تنظیم کامستقل ممبربنانے کی منظوری دیدی گئی ۔ اس سے قبل پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس واشنگٹن اکارڈ کی عارضی ممبر شپ تھی۔پاکستانی انجینئرز کی ڈگریاں اب امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہوگئیں ، مستقل ممبر شپ سے پاکستانی انجینئرز پر عائد اضافی امتحان کی شرط ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی انجینئرز کو بیرون ملک مزید تعلیم اور ملازمت کے لئے اضافی امتحان دینے ہوتا تھا۔ پہلے مرحلے میں انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور ٹیکسیلا، غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ اور نسٹ کے گریجویٹ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ مستقل ممبر شپ سے سوا 2 لاکھ پاکستانی انجینئرز کے لئے امریکہ اور یورپ میں اعلی تعلیم اور نوکری تک رسائی آسان ہو گی ۔پاکستان کی طرف سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید قریشی نے دستخط کئے۔