عید کی چھٹیوں میں لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو کے درمیان سیاحوں کیلئے فری شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 4کوسٹرزکا انتظام ،سیاحوں کو راستے میں اترنے اور چڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی کوسٹرز بیک وقت دونوں تفریحی مقامات سے چلیں گی ،سیاحوں کو میٹل ڈی ٹیکٹر سے چیک کرکے سوارکروایا جائیگا ‘خالد عیاض خان

جمعرات 22 جون 2017 15:38

عید کی چھٹیوں میں لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو کے درمیان سیاحوں کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجا ب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو آ نے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے فری شٹل سروس کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات یہاں سکیورٹی اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عید انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن سید ظفر الحسن ،ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی اینڈریسرچ عامرمسعو اور ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے 4کوسٹرز کا بندو بست کیا گیا ہے جو سفاری زو سے لاہور چڑیاگھرا ور لاہورچڑیاگھر سے سفاری زو تک سیاحوں کو مفت لے کر جائینگی تاہم کسی بھی سیاح کو راستے میں اترنے اور سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سیاحوں کے تحفظ کیلئے خالد عیاض خان نے کہا کہ شٹل سروس میں شامل کوسٹرز میں سوار ہوتے وقت تما م سیاحوں کو میٹل ڈٹیکٹرکے ذریعے چیک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کوسٹرسفاری زو سے لاہور زو کیلئے روانہ ہوگی تو اسی وقت ایک کوسٹرلاہور زو سے سے سفاری زو کے لیے روانہ ہوگی تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم سیاحوں کو فری شٹل سروس کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تعاون کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :